عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے گلووز ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زائد میں نیلام

محمد علی نے 1971 میں جوئے فریزئیر کے خلاف " صدی کی یادگار" فائٹ کے دوران نیلام ہونے والے گلووز پہنے تھے


ویب ڈیسک August 02, 2014
محمد علی نے 1971 میں جوئے فریزئیر کے خلاف " صدی کی یادگار" فائٹ کے دوران نیلام ہونے والے گلووز پہنے تھے. فوٹو؛فائل

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے یادگار گلووز تقریباً 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیئے گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علی اور جوئے فریزئیر کے درمیان 1971 میں ہونے والی یادگار فائٹ کے دوران لیجنڈری باکسر کے پہنے گئے گلووز امریکا کے شہر کلیو لینڈ میں نیلامی کے لئے پیش کئے گئے اس موقع پر ایک شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر گلووز کی بولی 3 لاکھ 88 ہزار375 ڈالر لگائی جو آخری بولی ثابت ہوئی اور گلووز نیلام کر دیئے گئے۔ محمد علی اور جوئے فریزئیر کے درمیان 70 کی دہائی میں 3 فائٹس ہوئیں گو کہ " صدی کی یادگار" فائٹ میں محمد علی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور جوئے فریزئیر ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے تاہم 3 سال بعد ہی میڈیسن اسکوائر گارڈن میں محمد علی نے فریزئیر کو نہ صرف شکست دی بلکہ ایک مرتبہ پھر دنیا کے عظیم باکسر کا اعزاز اپنے نام کیا۔


واضح رہے کہ ویت نام کی جنگ میں حصہ نہ لینے پر امریکا نے محمد علی سے 1974 میں حاصل ہونے والا اعزاز چھین لیا تھا جبکہ 1971 کے بعد محمد علی رنگ سے تقریباً ڈھائی سال تک دور رہے اور 3 سال بعد ہی دنیا کے عظیم باکسر بن کر ابھرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔