پوپ کی اغواکاری کے الزام کو مسترد کرنے والا نیپولین کا خط نیلام

یہ خط 23 جولائی 1809 کو نپولین نے اپنے قریبی ساتھی ژاں-ژاک-ریجیس دی کامباسیرس کو لکھا تھا


ویب ڈیسک April 29, 2025

حال ہی میں فرانس میں ایک تاریخی خط نیلام ہوا ہے جس میں نپولین بوناپارٹ نے 1809 میں پوپ پیئس ہفتم کی اغوا کاری میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ خط پیرس کے جنوب میں واقع فونٹین بلو میں اوسینیٹ نیلام گھر میں 26,360 پاؤنڈز (تقریباً 30,000 ڈالرز) میں فروخت ہوا۔​

یہ خط 23 جولائی 1809 کو نپولین نے اپنے قریبی ساتھی ژاں-ژاک-ریجیس دی کامباسیرس کو لکھا تھا۔ اس میں نپولین نے دعویٰ کیا تھا کہ پوپ کو روم سے فرانس لانا ان کے احکامات کے بغیر اور ان کی مرضی کے خلاف ہوا اور مجھے خود اس واقعے کی اطلاع 10 یا 12 دن بعد ملی۔​

نپولین نے مزید لکھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ پوپ کسی مخصوص مقام پر مقیم ہیں تو وہ مناسب اقدامات پر غور کریں گے۔​

نیلامی کا مقام فونٹین بلو تاریخی طور پر اہم ہے کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں پوپ پیئس ہفتم کو قید رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل پوپ کو اٹلی کے شہر ساوونا میں بھی قید رکھا گیا تھا۔​

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں