نئی فلم ’’پی کے‘‘ کی پہلی جھلک عامر خان برہنہ نظر آئے

ہندو دیوتا پر طنزیہ فلم کی ڈائریکشن راج کمار ہیرانی نے دی ہے اور 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی

ہندو دیوتا پر طنزیہ فلم کی ڈائریکشن راج کمار ہیرانی نے دی ہے اور 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ فوٹو : فائل

LOS ANGELES:
عامر خان کی نئی فلم ''پی کے '' جس کا مداحوں کو بڑی بے چینی سے انتظار ہے۔


اس کی پہلی جھلک گزشتہ روز دکھا دی گئی جس میں عامر خان بالکل بغیر کپڑوں کے برہنہ نظر آئے۔ نئی فلم ''پی کے '' میں مرکزی کردار اداکارہ انوشکا شرما اور سوشانت سنگھ راجپوت کر رہے ہیں۔ فلم ''پی کے '' کی پہلی جھلک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان ایک ریل ٹریک کے درمیان بالکل ننگے کھڑے ہیں اور اپنے ستر ایک کیسٹ پلیئر(ٹیپ) سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

اس طرح کا بولڈ سین عامر خان نے پہلی مرتبہ کسی بالی ووڈ فلم میں دیا ہے۔ اس فلم کی ڈائریکشن راج کمار ہیرانی نے دی ہے' ہیرانی ہندو دیوی دیوتاؤں پر تنقید اور طنز کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں اور ان کی یہ نئی فلم جس میں دیوتا پر طنز کیا گیا ہے اب 19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
Load Next Story