شاہ رخ خان نے 59 سال کی عمر میں فٹ رہنے اور جوان نظر آنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

کنگ خان نے بتایا کہ انہوں کورونا کے بعد سے اسی روٹین کو اپنایا ہوا ہے


ویب ڈیسک April 29, 2025

بالی ووڈ میں کنگ خان کی عرفیت سے مشہور اداکارہ شاہ رخ خان 59 سال کی عمر میں بھی جوان اور مکمل فٹ نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے فٹ نظر آنے کا راز حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران بتایا اور اس سے بھی آگاہ کیا کہ وہ زیادہ ڈائیٹ پلان پر عمل نہیں کرتے۔

تاہم شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ سالوں سے دن میں دو بار کھاتے ہیں، صبح ناشتے کے بجائے دوپہر اور پھر رات میں کھانا کھاتے ہیں۔ دن میں اسنیکس یا کچھ اور نہیں کھاتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کھانے میں کوئی خاص خوراک کا اہتمام نہیں کرتے اور وہی معمول کے کھانے کھاتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہیں بہت زیادہ پکوان پسند نہیں اور وہ زیادہ تک گرل چکن، دال وغیرہ کھاتے ہیں اور کئی سالوں سے یہی روٹین ہے۔

کنگ خان نے بتایا کہ وہ جب اپنے دوستوں کا کسی رشتے دار کے گھر پر جاتے ہیں تو وہاں پر جو بھی دستیاب ہوتا ہے وہ کھالیتے ہیں اور خود پر کوئی پابندی نہیں لگاتے۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ عام طور پر صبح پانچ بجے سونے کیلیے بستر پر لیٹتے ہیں تاہم شوٹنگ یا دیگر کاموں کی مصروفیت کی وجہ سے وہ کبھی 11 بجے تک سوتے ہیں تاہم سونے سے پہلے جم ضرور کرتے اور پھر شاور لے کر لیٹ جاتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کھانے اور دیگر روز مرہ کی روٹین اُن کا اپنا انتخاب ہے اور انہوں نے کورونا کے بعد سے اپنی زندگی اس انداز سے گزارنا شروع کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |