جگر کی بیماری کی قبل ازا وقت تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ وضع

ڈاکٹر فیٹی لیور بیماری کی پیشگوئی علامات ظاہر ہونے سے 16 برس پہلے کر سکتے ہیں: تحقیق


ویب ڈیسک April 29, 2025

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیٹی لیور بیماری کی پیشگوئی علامات ظاہر ہونے سے 16 برس پہلے کر سکتے ہیں۔

محققین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وضع کیا گیا ایک نیا خون کا ٹیسٹ پانچ مخصوص پروٹینز کی تلاش کرتا ہے جو جگر کے بیماری سے تعلق رکھنے والے میٹابولک ڈسفنکشن کی پیشگوئی کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچ پروٹین کا یہ ٹیسٹ جگر کی بیماری کی تشخیص پانچ برس قبل کرنے کے لیے 84 فی صد جبکہ 16 برس قبل تشخیص کرنے کے لیے 76 فی صد کارکردگی سامنے آئی۔

تحقیق کے سربراہ نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ اکثر اوقات لوگوں کو یہ نہیں معلوم ہوتا کے ان کو جگر کے مرض کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مؤثر بائیومارکر اور تشخیصی ماڈلز کی ضرورت ہے اور ہماری تحقیق بتاتی ہے پلازما پروٹین قبل از وقت تشخیص کے لیے نایاب صلاحیت رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں