پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا  گیا

ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے


ویب ڈیسک April 29, 2025

گزشتہ روز ایک بار پھر گرفتار کی گئیں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو لاہور پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا۔

 

انسداد دہشتگردی عدالت کے  جج منظر علی گل نے سماعت کی دوران سماعت صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ 

تفتیشی افسر  نے کہا کہ صنم جاوید کیخلاف مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر دی گئی، ضم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت اور مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔ 

وکیل  نے مؤقف اپنایا کہ فروری میں مقدمہ درج ہوا پولیس نے 80 دن بعد  دہشتگردی کی دفعات شامل کیں،صنم جاوید سیاسی کارکن ہے اس کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقدمہ میں تمام دیگر دفعات قابل ضمانت ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گزشتہ روز حراست لیا تھا اور دونوں میاں بیوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا گیا تھا۔

صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔

صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔

مقدمہ نمبر 486میں عالیہ حمزہ، صنم جاوید، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔

مقدمہ 8 فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا، مقدمہ میں انویسٹی گیشن اسلامپورہ پولیس نے صنم جاوید کو گرفتار کیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس نے کہا کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |