ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام، پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

ایل او سی کی خلاف ورزی پر آج ہی گرائے گئے کواڈ کاپٹرز کی تعداد دو ہوگئی


ویب ڈیسک April 29, 2025

پاک فوج نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر گرادیا جس کے بعد آج ہی گرائے گئے کواڈ کاپٹر کی تعداد دو ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے، پاکستانی فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، فوج نے لائن آف کنٹرول پرایک ہی روز میں بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرادیے ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر گرایا ہے، بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی  کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے۔

پاک فوج کی جانب سے اس سے پہلے ایک اور کواڈ کاپٹر گرایا جاچکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |