وزیر داخلہ کی فضل الرحمن اور حافظ نعیم سے اہم ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا، محسن نقوی


ویب ڈیسک April 29, 2025

اسلام آباد:

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے اہم ملاقاتیں کی اور پاک بھارت کشیدگی، سرحدوں کی صورتحال اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا۔

منصورہ میں امیر جماعت  اسلامی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی  موجود تھے۔

محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یک طرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن  کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔ ‏

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمانوں کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا، بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا، جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یک جان ہیں، پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |