ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور کے مقدمہ میں 5 مئی تک عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی


ویب ڈیسک April 29, 2025
فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کو آکر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی کہ ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں، پاکستان کے ہر شہر میں ہے مقدمہ ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ یہاں تو گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے اور بعد میں سوچا جاتا ہے کہ ایف آئی آر کیا دی جائے، شام بھی میری خلاف ایک نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ راہداری ضمانت کے لیے آئی ہوں تاکہ اے ٹی سی کے سامنے پیش ہو سکوں، پر امن احتجاج پر ایک جیسی کاپی پیسٹ والی ایف آئی آرز درج کرنا بند کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج، ریلیاں اور کنونشن ہوں گے، یہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے، ہم تو رول آف لا پر یقین رکھتے اور عدالتوں کے سامنے سرینڈر کرتے ہیں، ہم عدالتوں کو آ کر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور کے مقدمہ میں 5 مئی تک عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے حفاظتی ضمانت منظور کی، عالیہ حمزہ وکیل احد کھوکھر و دیگر وکلا کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |