کیا کافی ڈی ہائیڈریشن کرواتی ہے؟ حقیقت یا عام غلط فہمی

اگر آپ باقاعدہ کافی پینے کے عادی ہیں تو آپ کا جسم کیفین کا عادی ہو جاتا ہے


ویب ڈیسک April 30, 2025

یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ کافی ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کا سبب بنتی ہے مگر سچ یہ ہے کہ کافی معمول کی مقدار میں پینے سے ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتی۔

کافی میں کیفین ہوتا ہے. کیفین تھوڑا سا ڈائیوریٹک (diuretic) ہوتا ہے یعنی یہ جسم سے پیشاب کے ذریعے تھوڑا زیادہ پانی خارج کر سکتا ہے۔

لیکن ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ اگر آپ باقاعدہ کافی پینے کے عادی ہیں تو آپ کا جسم کیفین کا عادی ہو جاتا ہے اور اس کا ڈائیوریٹک اثر کم ہو جاتا ہے۔

علاوہ ازیں کافی بھی پانی فراہم کرتی ہے چونکہ کافی میں 95٪ تک پانی ہوتا ہے، اس لیے یہ آپ کی روزمرہ کی پانی کی ضروریات میں حصہ ڈالتا ہے۔

سائنسی تحقیق کہتی ہے کہ معتدل مقدار میں کیفین والی مشروبات جیسے کافی جسم میں پانی کی سطح کو متاثر نہیں کرتیں۔ تاہم اگر آپ بہت زیادہ مقدار میں کافی پیتے ہیں (مثلاً روزانہ 5 سے 6 کپ تو پیشاب کی زیادتی کی وجہ سے ہلکی ڈی ہائیڈریشن ہو سکتی ہے۔

متوازن مقدار 2 سے 3 کپ روزانہ ہے جسے محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں