انسٹاگرام فالوورز؛ رونالڈو، میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

دونوں فٹبالرز دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد میں پہلے اور دوسرے نمبر پر


ویب ڈیسک April 29, 2025

انسٹاگرام پر دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا بھر کے مشہور ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں فٹبال کے دو عظیم نام کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا تیسرا نمبر ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنیوالے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 600 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ 500 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔

مزید پڑھیں: ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں

اسی طرح تیسرا نمبر امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا ہے جن کے چاہنے والوں کی تعداد 400 ملین سے زائد ہے، بعدازاں برازیل کے نیمار جونئیر 200 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے کیلیان امباپے 120 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز 600 ملین سے زائد ہے اور انکی ہر پوسٹ پر اوسطاً 10-20 ملین لائکس ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |