عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ضمانت پر سماعت کی


ویب ڈیسک April 29, 2025

لاہور ہائی کورٹ  نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم علی حسن کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے 10 لاکھ روپے مچلکے کے عوض گرفتار ملزم علی حسن کی ضمانت بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرلی، ضمانت منظور کی گئی۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے