پروین بابی کی ذہنی حالت اور ہمارے تعلق کا انجام بہت دلخراش تھا: مہیش بھٹ

پروین بابی 2005 میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں


ویب ڈیسک April 29, 2025

مشہور فلم ساز مہیش بھٹ اور ماضی کی بولڈ اداکارہ مرحومہ پروین بابی کی رومانوی داستان سے سب سے ہی واقف ہیں لیکن حال ہی میں فلم ساز نے کئی سربستہ رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔

فلم ساز مہیش بھٹ نے حالیہ انٹرویو میں پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلق کے الم ناک انجام کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پروین بابی کے ساتھ ان کا رشتہ ان کی زندگی کا ایک اہم ترین موڑ تھا مگر اس کا خاتمہ بہت دل خراش انجام کے ساتھ ہوا۔

مہیش بھٹ نے بتایا کہ پروین بابی موڈ ڈس آرڈر اور شیزوفرینیا جیسی ذہنی بیماری سے نبرد آزما تھیں، لیکن اُس وقت (1970 کی دہائی میں) ان کی صحیح تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔

فلم ساز نے مزید کہا کہ میں نے پروین بابی کو مکمل طور پر ٹوٹتے ہوئے دیکھا۔ وہ صبح میک اپ کر کے شوٹنگ کے لیے نکلتی تھیں، لیکن شام کو واپس آ کر میں دیکھتا کہ وہ ایک کونے میں بیٹھی کانپ رہی ہوتی تھی اور بار بار کہتی تھیں کہ کوئی مجھے مارنے آ رہا ہے۔

مہیش بھٹ نے افسوس کے ساتھ بیان کیا کہ میں نے اُسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن ایسی بیماریاں انسان پر شدید اثر ڈالتی ہیں اور اسے خودکشی کی جانب لے جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ پروین بابی 2005 میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ ان کی زندگی کے آخری دن تنہائی اور ذہنی بیماری کی لپیٹ میں گزرے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں