دیا مرزا 18 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

شادی نئی دہلی میں ہوگی اور شادی میں خاندان کے افراد اور صرف قریبی دوست شرکت کریں گے، اداکارہ


Net News August 02, 2014
شادی نئی دہلی میں ہوگی اور شادی میں خاندان کے افراد اور صرف قریبی دوست شرکت کریں گے، اداکارہ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا 18 اکتوبر کو ساحل سنگھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری شادی کی تاریخ طے پاگئی ہے اور 18 اکتوبر کو میں اور ساحل سنگھا شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری شادی نئی دہلی میں ہوگی اور شادی میں خاندان کے افراد اور صرف قریبی دوست شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں