بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شخص کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا

ملزم نے کیری ڈبے چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری محمد سلطان کو قتل کردیا تھا


ویب ڈیسک April 30, 2025

بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او  شیخوپورہ کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔

شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی  کی حدود میں ملزم نے کیری ڈبے چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری محمد سلطان کو قتل کردیا تھا۔

ایس ایچ او بھکھی جمشید اقبال کے مطابق واردات کا مقدمہ شہری کے بھائی کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئَے ملزم کو ٹریس کیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے کیری ڈبہ اور چھینا گیا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر بھکھی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |