
محکمہ موسمیات نے آج رات بارش برسانے والے سسٹم کے ملک میں داخل ہونے کے سلسلے میں کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔
شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.4گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔