2012 سے 2023 تک 195 کاٹن ملز کا 3ارب سے زائد ٹیکس ادا نہ کرنیکا انکشاف

یقینی بنائیں کہ جون تک یہ رقم وصول کر لی جائے، چیئرمین پی اے سی سیکریٹری غذائی تحفظ کو ہدایت


ویب ڈیسک April 30, 2025

اسلام آباد:

پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں 2012 سے 2023 تک 195 ملز کی جانب سے کاٹن ٹیکس ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں اجلاس کے دوران کاٹن ملز سے 3 ارب چار کروڑ روپے کا ٹیکس وصول نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

سیکریٹری غذائی تحفظ کے مطابق ملز عدالتوں میں چلی گئیں اور اب ان کے ساتھ معاہدہ طے ہونے والا ہے، اگلے چند ماہ میں امید ہے کہ تمام واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس کی نوبت آتی کیوں ہے کہ ان سے یہ ٹیکس نہیں لیا جاتا۔ سیکریٹری غذائی تحفظ نے بتایا کہ ہمارے پاس کوئی طریقہ کار نہیں کہ ان سے ٹیکس پہلے ہی لے لیا جائے۔

چیئرمین پی اے سی نے ہدایت کی کہ یقینی بنائیں کہ جون تک یہ رقم وصول کر لی جائے۔

عامر ڈوگر نے سوال اٹھایا کہ کاٹن تو ملک میں ختم ہو رہی ہے، اس کے لیے کچھ ہو رہا ہے؟ سیکریٹری غذائی تحفظ نے بتایا کہ وزارت پی اے آر سی میں ضم ہونے جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں