مودی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دے دیا لیکن شہباز شریف نے نہیں دیا، بیرسٹر علی ظفر

اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا لیکن حکومت ابھی سیاست کھیل رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما


ویب ڈیسک April 30, 2025

اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا ہے لیکن شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف آج بھی وہی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی آواز شامل نہیں کی جبکہ انڈیا میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔ اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا لیکن حکومت ابھی سیاست کھیل رہی ہے، مریم نواز کی تقریر میں بھارت کا ذکر تک نہیں تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، بھارتی عوام دشمن نہیں، ہمسائیگی کے حق میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |