سیکریٹریز کی وقت بے وقت تبدیلی؛ پی اے سی کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

اگر ہر دو ماہ بعد سیکریٹری تبدیل ہوگا تو کام کیا کرے گا؟ رکن پی اے سی


آمنہ علی April 30, 2025

اسلام آباد:

سیکریٹریوں کی وقت بے وقت تبدیلی کے معاملے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹریوں کی وقت بے وقت تبدیلی پر اعتراض کیا گیا۔

رکن پی اے سی حسین طارق نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے گزشتہ چند ماہ کے دوران 4 سے پانچ سیکریٹری تبدیل ہو چکے ہیں، اگر ہر دو ماہ بعد سیکریٹری تبدیل ہوگا تو کام کیا کرے گا۔

حسین طارق نے کہا کہ کشمیر افیئرز کے سیکریٹری کو فوڈ سیکیورٹی میں لگائیں گے تو اسے معاملات سمجھنے میں 6 ماہ تو لگیں گے اور جب سیکریٹری معاملات کو سمجھتا ہے تو اتنی دیر میں اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی اے سی سے ہدایات جانی چاہیے کہ حکومت سیکریٹریوں کو اتنی جلدی تبدیل نہ کرے۔

آڈٹ رپورٹس پر تیاری کر کے نہ آنے پر پی اے سی نے سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام آڈٹ اعتراض موخر ہی کرنے ہیں تو ہمارے یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ، پی اے سی کے ایک اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

پی اے سی نے پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ سے متعلق تمام آڈٹ اعتراضات موخر کر دیے۔ پی اے سی نے ایک ماہ میں ڈی اے سی اجلاس کر کے آڈٹ پیراز نمٹانے کی ہدایت کر دی۔

رکن پی اے سی نے کہا کہ پی اے آر سی سمیت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ہر ذیلی ادارے کی کرپشن ایک داستان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں