
پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم کا نیویارک ٹائمز نے پردہ چاک کر دیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمانوں کے خلاف مہم تیز ہوگئی ہے۔
عالمی جریدے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کر دیے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اظہار تشویش کر رہی ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہے کہ ’’پہلگام میں حملے کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہیے۔ ایسا کرنے سے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘
میناکشی گنگولی نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے،
دفاعی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی جریدے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کی گواہی مودی کی جارحیت کا ثبوت ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے پہلگام فالس فلیگ کو بہانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔