بھارتی دہشت گردی بے نقاب پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کرنے لگی

ڈی جی آیس پی آر نے بھارتی فوج کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے رکھے تھے


ویب ڈیسک April 30, 2025

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کرنے پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔

مودی سرکار جو پہلگام فالس فلیگ کی سازش میں بری طرح ناکام ہونے پر پہلے ہی پوری دنیا میں خفگی اُٹھارہی تھی، آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری اور اس کی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے بھارتی فوج کے افسران کی کال ریکارڈنگ بھی پیش کی تھی۔

پاکستان میں سرحدی دہشتگردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں بے نقاب ہوجانے کے ان ناقابل تردید شواہد سے مودی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ ڈالنے کے لیے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بھٹنڈہ چھاؤنی میں 8 سال سے کام کرنے والے موچی سنیل کمارگرفتار کو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سنیل کمار کو حساس معلومات شیئر کرنے اور پاکستانی ہینڈلرز سے رابطہ برقرار رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں