راولپنڈی: تلخ کلامی پر خاتون نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو زخمی  کردیا

شہروز کالونی بڑکی کی رہاہشی مسماتہ شمائلہ عروج کے گھر مسماتہ حلیمہ سعدیہ مسماتہ فوزیہ کے ہمراہ ملنے آئی تھی


ویب ڈیسک April 30, 2025

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ گی، زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہروز کالونی بڑکی کی رہاہشی مسماتہ شمائلہ عروج کے گھر مسماتہ حلیمہ سعدیہ مسماتہ فوزیہ کے ہمراہ ملنے آئی۔

پولیس  نے بتایا کہ گفتگو کے دوران مسماتہ حلیمہ سعدیہ اور مسماتہ فوزیہ میں تلخ کلامی ہوئی، مسماتہ فوزیہ نے پرس سے پستول  نکال کر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ سے سے مسماتہ  شمائلہ عروج اور مسماتہ حلیمہ سعدیہ ٹانگ اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والی خاتون موقع سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگی۔

پولیس نے کہا کہ دونون زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں