جنگ ہونے پر خالصتان تحریک کا پاک فوج کا ساتھ دینے اور بھارت سے لڑنے کا اعلان

بھارتی پنجاب میں انڈین آرمی سے ہم لڑیں گے اور پاکستانی آرمی کیلئے لنگر کے کیمپ لگائیں گے،خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ


ویب ڈیسک April 30, 2025

سکھوں کی تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔

اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی اور پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔

یہ پڑھیں : سکھ فار جسٹس نے ’’پاکستان۔خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی فوٹیج جاری کردی

انہوں ںے کہا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے، پاک آرمی کے لئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے اور بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف مت لڑیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں