’ہم پاکستان کو مردہ باد نہیں کہہ سکتے‘ : مودی سرکار نے سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگای

یہ گانا پانچ سال پرانا ہے جو بھارتی سکھ گلوکارہ نے گایا تھا


ویب ڈیسک April 30, 2025

مودی حکومت نے بابا گرو ناننک اور پاکستان کی مہمان نوازی پر بنائے گئے بھارتی سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار اور ہواس باختہ ہے جس کی عکاسی اسکے فیصلوں اور اقدامات سے ہورہی ہے۔

اب مودی حکومت نے پاکستان کی محبت میں گائے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے گانے پر پابندی لگا دی تاہم سوشل میڈیا پر اس خوبصورت گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

گانے کے آغاز ’’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں‘‘ سے ہوتا ہے، گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا گیا ہے۔

گلوکارہ نے اپنے گانے میں بتایا کہ جہاں گرو نانک نے زندگی بسر کی اُس خطے کو کس طرح مردہ باد نہیں کہہ سکتے۔

مودی سرکار نے مشرقی پنجاب میں اس گانے پر پابندی تو عائد کی تاہم یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ زارا گل نے یہ گانا پانچ برس پہلے گایا تھا جس کی ویڈیو میں کرتاپور راہداری سمیت دیگر پاکستان کے مناطر کی عکس بندی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |