سندھ حکومت نے پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا

اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی ہے، شرجیل میمن


ویب ڈیسک April 30, 2025
فوٹو ایکسپریس

کراچی:

سندھ حکومت نے پیپلز پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس  کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں لکھا کہ منصوبے کا مقصد خواتین کو بااختیار، سفر کو محفوظ بنانا، اور صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو "سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل" قرار دیا اور لکھا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم  ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |