بھارتی سپراسٹار ایئرپورٹ پر ہجوم کے ہاتھوں زخمی؛ اسپتال میں داخل

بھارتی فلم اسٹار پدما بھوشن ایوارڈ لے کر ہوائی اڈے پہنچے تھے جہاں ہزاروں مداح استقبال کیلیے موجود تھے


ویب ڈیسک April 30, 2025
اجیت کمار کو بھارت کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ پدما بھوشن سے نوازا گیا

تمل فلموں کے سپر اسٹار اجیت کمار نئی دہلی سے پدما بھوشن ایوارڈ لے کر چینئی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جہاں ایک ناخوشگوار پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اپنے پسندیدہ اداکار کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا تھا۔

اداکار کو اپنے درمیان پاکر جذبات میں بہتے ہوئے مداحوں کا ہجوم بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں اجیت کمار گر گئے۔

اداکار اجیت کمار کے پیر میں معمولی چوٹ آئی اور انھیں چلنے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ اجیت کمار اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آج شام تک ڈسچارج ہو جائیں گے۔

بھارت کا تیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ پدما بھوشن حاصل کرنے والے اجیت کمار اپنی سادگی اور مداحوں سے قریبی تعلق کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ایوارڈ کی تقریب میں وہ اپنی اہلیہ شلینی اور بچوں کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔ مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں