وزیراعظم نواز شریف قائداعظم ریذیڈنسی کا افتتاح 14 اگست کو کرینگے

وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس دہشتگرد حملے میں تباہ ہونے والی قائداعظم ریذیڈنسی کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے


عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے جس کی تعمیر پر 15 کروڑ لاگت آئی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس دہشتگرد حملے میں تباہ ہونے والی قائداعظم ریذیڈنسی کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ریذیڈنسی کی تعمیر میں50 سے زائد ماہرین اور انجینئرز نے حصہ لیا جبکہ گزشتہ 3 ماہ سے دن رات کام جاری رہا۔ ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے بتایا کہ انجینئرز اور صوبائی حکومت کی بھرپور محنت اورکوششوں سے قائداعظم ریذیڈنسی کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اورچودہ اگست کو اس کے باضابطہ افتتاح کیلئے وزیراعظم کو دعوت دیدی گئی۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ بحالی کے کام پر15کروڑ روپے لاگت آئی اور اسکی تعمیر بالکل اسی طرح کی گئی جیسے حملے سے پہلے یہ اپنی اصلی حالت میں موجود تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں