لاہور پولیس نے 18سال پہلے انتقال کرجانیوالے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

لاہور پولیس کا ایک اور کارنامہ،18سال پہلے فوت ہونے والے بزرگ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

مرحوم کے بیٹے کا کہنا ہے کہ پولیس نے مخالفین کی طرفداری کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ فوٹو : فائل

SHANGHAI:
لاہور پولیس کا ایک اور کارنامہ،18سال پہلے فوت ہونے والے بزرگ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


ایف آئی آر کے مطابق مرحوم بشیر نے اپنے پوتوں کے ہمراہ شرافت پر تشدد کیا۔ مرحوم نے دو روز قبل نعرے لگاتے ہوئے مخالفین پرلاٹھیاں برسائیں جبکہ مرحوم کے بیٹے کا کہنا ہے کہ پولیس نے مخالفین کی طرفداری کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

ایکسپریس نیوز کی خبر پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیکردو روز میں ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
Load Next Story