سال گرہ مبارک
سنایا کا ٹیلی ویژن کی دنیا میں سفر کئی کام یاب شوز سے بھرا ہوا ہے
سنایا ایرانی اور نیا شرما نے بہت کم عرصے میں چھوٹی اسکرین اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کا دل جیتا اور ٹیلی ویژن کے ناقدین کی توجہ حاصل کی ہے۔
ان کی کام یابیوں کا سفر جاری ہے اور مستقبل میں ناقدین انھیں ٹیلی ورلڈ میں مزید آگے بڑھتا دیکھ رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ڈراموں کی بھرمار میں فن کاروں کی بھیڑ ہے، لیکن چند ہی نام ایسے ہیں جن سے آنے والے وقت میں امید کی جاسکتی ہے اور یہ دونوں آرٹسٹ انہی میں سے ہیں۔
یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ سنایا ایرانی اور نِیا شرما دونوں کی تاریخ پیدائش 17 ستمبر ہے۔ ٹیلی نگری میں ایسے کئی اور فن کار بھی موجود ہیں۔ خیر، پچھلے دنوں ان سال گرہ تھی اور اس کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس سلسلے میں یہ مضمون آپ کی دل چسپی کا باعث بنے گی۔
سنایا ایرانی چھوٹے پردے پر ''خوشی'' کے روپ میں نظر آرہی ہے۔ یہ کردار اسٹار پلس کے ڈرامے ''ٓاس پیار کو کیا نام دوں؟'' کا ہے جس کی مقبولیت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سنایا کا ٹیلی ویژن کی دنیا میں سفر کئی کام یاب شوز سے بھرا ہوا ہے، لیکن وہ اس ڈرامے کی کہانی اور اس میں اپنے کردار کو بے حد اہم خیال کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ماضی میں اسے اتنا جان دار رول آفر نہیں ہوا۔ سال گرہ منانے سے متعلق اداکارہ سے بات کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ اسے خوشی کا ایک ایسا موقع خیال کرتی ہے جس کے ساتھ زندگی کا ایک سال کم ہو جانے کا دکھ بھی پیوست ہے۔ وہ کہتی ہے،'' میں زیادہ ہنگامہ پسند نہیں کرتی۔ میرا شمار ان لوگوں میں نہیں کیا جاسکتا جو انجمن آرائی اور بزم سجانے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ میں بھی خوشی منانا چاہتی ہوں، لیکن اس موقعے پر بہت زیادہ اہتمام کرنا اور لوگوں کو جمع کرنا مجھے پسند نہیں ہے۔ میں گھر پر اپنے والدین اور دیگر قریبی دوستوں کے ساتھ کیک کاٹ کر جنم دن مناتی ہوں۔''
اس مرتبہ بھی اداکارہ نے گھر پر سال گرہ کی چھوٹی سی تقریب منعقد کی اور زندگی کے نئے سال پر نیک تمناؤں کے ساتھ گفٹس بھی سمیٹے، لیکن وہ اپنی ایک بیسٹ فرینڈ کے شریک نہ ہونے پر افسردہ بھی رہی۔ اداکارہ کے مطابق اس کی دوست ان دنوں امریکا میں ہے، لیکن اس نے سال گرہ کی مبارک باد دینے کے لیے فون بھی نہیں کیا اور سنایا کو اس بات کا دکھ ہے!
سنایا ایرانی کو ہم اس کے پرستاروں کی طرف سے یہ کہہ کر آئے ہیں کہ وہ اپنی سہیلی سے بدگمان نہ ہوں۔ ہو سکتا ہے مصروفیات کی وجہ سے وہ اسے 'ہیپی برتھ ڈے' کہنا بھول گئی ہو۔ اس کے ہندوستان لوٹنے کا انتظار کریں اور اچھی طرح 'نمٹ' لیجیے گا۔
اب ہم چلتے ہیں نیا شرما کی طرف جنھوں نے اس سال 17 ستمبر کو اپنی21 ویں سال گرہ منائی ہے۔ ٹیلی ورلڈ کی یہ چلبلی اور نٹ کھٹ اداکارہ اسٹار پلس پر '' ایک ہزاروں میں میری بہنا'' میں اپنے مکالموں کے انداز اور چہرے کے تأثرات سے کردار میں رنگ بھر رہی ہے۔ پچھلے دنوں اس نے اپنی سال گرہ کا کیک کاٹا اور خوب موج مستی کی۔ اس نے بتایا،'' میں نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ زندگی کے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ ہم نے کیک کاٹا اور پھر مجھے ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ گفٹس بھی ملے۔ رات کا کھانا ہم نے باہر کھایا اور اس موقعے پر میرے ساتھ میری فیملی اور دوست بھی تھے۔ اپنے ڈرامے کے ایک یونٹ کے ساتھ بھی اگلے روز میں نے کیک کاٹا۔ ان کی خواہش تھی کہ میں سال گرہ ان کے ساتھ مناؤں۔ مجھے بہت سا پیار ملا، چاکلیٹس اور گل دستوں سے میری ٹیبل بھر گئی۔ '' اداکارہ کے بقول خوشی کا اظہار کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد اہمیت رکھتا ہے۔ ہماری زندگی میں بے پناہ مصروفیات کے باعث ہنسنے بولنے کا موقع کم ہی آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں سال گرہ پر خوب اہتمام کرتی ہوں۔ دوستوں کو مدعو کرتی ہوں اور ان کے ساتھ انجوائے کرتی ہوں۔