کڑھائی بڑھادیتی ہے خوش نمائی

خواتین کی خوش رنگ قمیصوں پر اگر کڑھائی بھی ہو، اور کڑھائی نفاست کی گئی ہو، تو لباس کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے


Sunday Magazine August 03, 2014
لباس کی نفاست اس کے نفیس ہونے کی کہانی بیان کرتی ہے ماڈل: سحر شیخ۔ فوٹو: ایکسپریس

خوش رنگ پوشاک۔ انسان کی خوشی کا پرتو۔ اس کی شخصیت کا عکاس۔ لباس کا انتخاب فرد کے مزاج کا پتا دیتا ہے۔

لباس کی نفاست اس کے نفیس ہونے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اور اگر یہ تاروں سے ستارے سجادے جائیں، تو شخصیت دو چند ہوجاتی ہے۔ مگر تار، فقط تب ستارے کے مانند دمکتا ہے، جب اسے کسی سچے فن کار نے ہاتھ لگایا ہو۔



خواتین کی خوش رنگ قمیصوں پر اگر کڑھائی بھی ہو، اور کڑھائی نفاست کی گئی ہو، تو لباس کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے۔ یہ فرد کو حسن و جمال کو بڑھاتی ہے۔ کڑھائی کرنے والے دست کار کے پاس بڑا ہنر ہوتا ہے۔ کپڑے پر پورا جہان آباد کر دیتا ہے۔



ایسی ترتیب پیش کرتا ہے، جو آنکھوں کو بھلی لگتی ہے۔ دل میں اتر جاتی ہے۔ آج کی ''لانگ شرٹس'' فیشن میں ہیں۔ ایسی لانگ شرٹس، جن پر عمدہ کڑھائی کی گئی ہو، جو شخصیت کا حسن بڑھاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں