کراچی میں سمندر نے مزید 3 لاشیں اگل دیں جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی

ریسکیو رضاکاروں کو 2 لاشیں منوڑا جبکہ ایک لاش سی وی سے ملی ۔


ویب ڈیسک August 02, 2014
عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔ فوٹو:ایکسپریس

RAWALPINDI: عیدالفطرکے دوران تفریح کی غرض سے آنے والوں کو نگلنے والے سمندر نے آج بھی 3 لاشیں اگل دیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

کراچی میں عیدالفطر کے چھٹیوں کے دوران مختلف ساحلوں پرڈوبنے والے لوگوں کی لاشیں تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو رضاکاروں کو آج منوڑا کے ساحل سے 2 جبکہ سی ویو کے قریب سے ایک لاش ملی ہے، ملنے والی لاشوں میں سے ایک بچے کی ہے۔ تینوں لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے لئے آزردہ حال بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |