رائیونڈ میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کردیا بھائی زخمی

مصطفیٰ باپ کی دوسری شادی پر خوش نہیں تھا جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تلخ کلامی روز کا معمول بن گئی تھی۔


ویب ڈیسک August 02, 2014
پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے قاتل بیٹےکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

کھوکھراں والی حویلی کے قریب جواں سال بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائیونڈ کے علاقے کھوکھراں والی حویلی کے رہائشی عبدالستار نامی شخص نے اپنی بیوی کے انتقال کے کچھ عرصہ بعد دوسری شادی کی تھی جس پر اس کا جوان سال بیٹا مصطفیٰ خوش نہیں تھا، جس کی وجہ سے دونوں باپ بیٹے کے درمیان تلخ کلامی روز کا معمول بن گئی تھی۔ ہفتے کی صبح بھی دونوں باپ بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر مصطفٰی نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عبدالستار اور اس کی سوتیلی ماں فرزانہ موقع پر ہی ہلاک جبکہ اس کا ڈیڑھ برس کا سوتیلا بھائی زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد مصطفیٰ فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے ملزم کے خلاف دوہرے قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں