کرینہ کپور’’سنگھم ریٹرنز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن سے پریشان

فلم کی شوٹنگ کے دوران فیصلہ کرلیا تھا کہ اجے دیو گن کے ہمراہ کھانا بھی نہیں کھاؤں گی، کرینہ کپور


ویب ڈیسک August 02, 2014
اجے دیو گن کی وجہ سے کھانا بھی نہیں کھا سکتی تھی، کرینہ کپور فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ 'سنگھم 2' کی عکسبندی کے دوران انہیں اجے دیوگن کی جانب سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ممبئی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ اجے دیو گن بہت زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات ان کے ساتھ بیٹھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ''سنگھم ریٹرنز'' میں انہیں بھی اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، وہ فلم کی عکسبندی کے دوران بھی تمباکو نوشی کرتے رہے۔ کئی مرتبہ تو ایسا بھی ہوا کہ ہم ان کی تمباکو نوشی کی وجہ سے کھانا بھی نہیں کھاسکتے تھے۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ فلم کی عکسبندی کے دوران وہ اجے دیو گن کی سگریٹ نوشی سے اس قدر عاجز آچکی تھیں کہ ایک وقت میں انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ وہ اور ٹیم کے دیگر افراد اجے دیو گن کے ہمراہ کھانا بھی نہیں کھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں