قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار پران کے سابق بہنوئی کا مبینہ تشدد

سابق بہنوئی رقم کا تقاضہ کررہا ہے جب کہ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ندا ڈار


ویب ڈیسک August 02, 2014
جنید سندھو کے خوف سے کئی دنوں سے اپنے ہی گھر میں محصور ہوکر رہ گئی ہوں، ندا ڈار فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اہم ستون اور آل راؤنڈر ندا راشد ڈار کو ان کے سابق بہنوئی نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے ندا راشد ڈار نے بتایا کہ ان کا سابق بہنوئی جنید سندھو ان سے رقم کا تقاضا کررہا ہے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے اور اس نے انہیں 5 روز قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا، انہوں نے جنید سندھو کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنید سندھو کے خوف سے وہ کئی دنوں سے اپنے ہی گھر میں محصور ہوکر رہ گئی ہیں اور نیٹ پریکٹس بھی نہیں کر پارہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ جنید سندھو کے خلاف ندا راشد ڈار پر تشدد اور انہیں دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزم مفرور ہونے کی وجہ سے مزید کارروائی سے بچا ہوا ہے تاہم جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |