بات کچھ اِدھر اُدھر کی چٹپٹی بریانی
ارے گھبرائے نہیں آپ کی پوری محنت وصول ہوجائے گی جب گھر والے گرما گرم بریانی کو چٹ کرجائیں گے ۔
ہمارا ماننا ہے کہ چاول کے بغیر دستر خوان ادھورا ہوتا ہے۔ چاہے کتنے ہی اقسام کے سالن تیار کرلئے جائیں، لیکن جو بات چاولوں کی بنائی ہوئی ڈش میں ہے وہ کسی اور میں کہاں۔ دعوتوں، گھریلوں یا شادی بیاہ کی تقاریب میں بھی لوگ چاولوں کو زیادہ اہمت دیتے ہیں۔ لہذا میں نے سوچا کیوں نہ چالوں کی لذیذ ''اسٹوڈنٹ یریانی'' بنائی جائے۔
مجھے آج بھی یاد ہے بچوں کی ضد سے مجبور ہوکر میں انہیں باہر بریانی کھلانے لے گئی تھی اور اسی دن سے میرا پکانے کا طریقہ بدل گیا۔ آپ بھی ایک دفعہ میری ترکیب کو آزما کر دیکھیں، مجھے یقین ہے کہ اس کی سجاوٹ اور زائقہ آپ کا دل موہ لے گا۔
اجزاء :
ترکیب :
ارے گھبرائے نہیں آپ کی پوری محنت وصول ہوجائے گی جب گھر والے گرما گرم بریانی کو چٹ کرجائیں گے ۔
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

- چاول :ایک کلو
- چکن :ایک کلو
- لہسن ادرک کا پیسٹ :3 کھانے کا پیسٹ
- ٹماٹر سلایس : 8 عدد
- نمک :2 کھانے کے چمچ
- لال مرچ :1 کھانے کا چمچ
- زیرہ پاؤڈر :1 کھانے کا چمچ
- دھنیا پاؤڈر : 1 کھانے کا چمچ
- چاٹ مصالہ : 1 کھانے کا چمچ
- تیز پتہ : 2 عددد
- دار چینی :3 عدد
- لونگ :8 عدد
- کالی الاٰچی :4 عدد
- جائفل : 2/1 چمچ
- جاوتری :2/1 چمچ
- پیاز :2 عدد
- ہری مرچ :4 عدد
- لیمن سلایس :10 عدد
- پودینہ :1 گڈی
- فوڈ کلر : 1 چائے کا چمچ
- دہی : 250 گرام
ترکیب :
- سب سے پہلے ایک کپ تیل میں پیاز کاٹ کر فرائی کر لیں۔اور آدھی براؤن پیاز نکال لیں۔
- اب اسی تیل میں لہسن ادرک کا پیسٹ اور چکن ڈالیں اور بھون لیں تاکہ چکن بھی اچھی طرح گل جائے۔
- ایک الگ باؤل میں دہی نکالیں، بھر اس میں نمک، لال مرچ، چاٹ مصالہ، زیرہ، دھنیا ڈال کر مکس کر لیں۔
- پھر بچی ہوئی براؤن پیاز چورا کر کے اور ہری مرچ کوٹ کر دہی میں مکس کریں اور چکن میں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ تیل الگ ہو جائے اور مصالحہ الگ۔
- چاول میں نمک، تیز پتہ، دار چینی، لونگ، کالی مرچ اور الائیچی ڈال کر بوائل کر لیں۔
- آخر میں ایک بڑی پتیلی میں نیچے چکن بریانی کا مصالہ ڈالیں پھر چاول، پھر مصالحے کی تہ لگائیں پھر چاول ڈالیں۔
- پھر پودینے کے پتے، لیمن سلائس اور ٹماٹر سلایس کی شکل میں کاٹ کر چاول میں ڈال دیں۔
- اس طرح تے در تے تمام چیزیں ڈال دیں۔ آخر میں فوڈ کلر ڈالیں اور دم پر رکھ دیں۔
- بھاپ آنے پر چولہا بند کردیں۔ لیجئے گرما گرم بریانی تیار۔
ارے گھبرائے نہیں آپ کی پوری محنت وصول ہوجائے گی جب گھر والے گرما گرم بریانی کو چٹ کرجائیں گے ۔
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔