حماس نے لاپتہ صیہونی فوجی کو حراست میں رکھنے کا الزام مسترد کردیا

جنوبی غزہ میں حماس کی جانب سے بنائی جانے والی سرنگوں کو تباہ کرتے وقت اسرائیل کے 2 فوجی ہلاک جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا تھا


ویب ڈیسک August 02, 2014
اسرائیل کے لاپتہ فوجی سے متعلق معلوم نہیں کہ وہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے، القسام بریگیڈ فوٹو:فائل

حماس نے اسرائیلی فوجی کو حراست میں رکھنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ فوجی اسرائیلی حملے کے دوران ہی مارا گیا ہو۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں اسرائیل کے لاپتہ فوجی سے متعلق کوئی معلومات نہیں کہ وہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے۔ القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ غزہ کے جنوبی حصے میں صیہونی فوج کے فضائی حملے کے بعد وہاں لڑنے والے حماس کے تمام افراد سے ہمارا رابطہ منقطع ہوچکا ہے لہذا یہ بھی ممکن ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ان کا لاپتہ فوجی مارا گیا ہو۔

اسرائیل کے مطابق جنوبی غزہ میں حماس کی جانب سے بنائی جانے والی سرنگوں کو تباہ کرتے وقت ان کے 2 فوجی ہلاک جب کہ ایک لاپتہ ہوگیا تھا جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا جب کہ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ لاپتہ فوجی حماس کی حراست میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حماس جنگ بندی اور خطے میں امن کے لئے سنجیدہ ہے تو اسے غیر مشروط طور پر اسرائیلی فوجی کو رہا کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ باراک اوباما نے ہزاروں نہتے فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود اسرائیلی بربریت کا کھل کر دفاع اور حماس پر الزمات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل سے حماس کے خلاف ''آئرن ڈوم'' پروگرام میں تعاون کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |