کپتانی کرتے ہوئے پرسکون رہتا ہوں تو لوگ پریشان رہتے ہیں مصباح الحق
پی سی بی نے مجھے کپتان مقرر کیا ہے اور ٹیم کے اگلے قائد کا فیصلہ بھی پی سی بی ہی کرے گی، مصباح الحق
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ کپتانی کرتے ہوئے پرسکون رہتے ہیں تو لوگ پریشان ہوتے ہیں یہی ان کے لئے بہتر ہے۔
کراچی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکن کھلاڑی ایک دوسرے کی خامیوں اور خوبیوں سے بہت اچھی طرح واقف ہیں اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہمیشہ ہی سخت ہوتے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف گزشتہ سیریز میں قومی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ہی پر سکون رہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ لوگوں کو اسی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے اور یہی ان کے لئے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے انہیں کپتان مقرر کیا ہے، وہ ہمیشہ کے لئے کپتان نہیں بنے، ٹیم کے اگلے قائد کا فیصلہ بھی پی سی بی ہی کرے گی۔
اس موقع پروقار یونس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طور پر کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں، ہمارے لئے بھی اگلے 6 ماہ بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اہم ہے لیکن اس سے پہلے سری لنکا اور آسٹریلیا سے ہونے والی سیریز بھی کم اہمیت کی حامل نہیں۔ مصباح الحق کے جانشین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک کوچ کی حیثیت سے وہ ٹیم کے ہمراہ پہلی مرتبہ سری لنکا روانہ ہورہے ہیں جس کے بعد ہی وہ ٹیم میں شامل کسی بھی کھلاڑی کی اہلیت اور اس کی صلاحیتوں سے متعلق بتا سکتے ہیں۔
دوسری جانب کولمبو روانگی کی خوشی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ائیر پورٹ جاتے ہوئے اپنے کپتان مصباح الحق کو ساتھ لینا ہی بھول گئے تاہم بعد میں کسی کھلاڑی کے یاد دلانے پر مصباح الحق بھی بس میں سوار ہوئے۔