چاہیں تو 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنالیں رانا مشہود

عمران خان 10 لاکھ افراد اسلام آباد لائیں ہم 20 لاکھ کارکن پشاور لے جائیں گے، وزیر قانون پنجاب


August 02, 2014
9اگست کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی کرپشن اور دھاندلی کو وائٹ پیپر کےذریعے سامنےلائیں گے, رانا مشہود فوٹو:فائل

وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عمران خان وفاق یا پنجاب حکومت کیا گرائیں گے ہم چاہیں تو 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن جائے۔

لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران رانا مشہور کا کہنا تھا کہ جھوٹا اورغیرملکی قوتوں کےاشارے پر چلنے والاپاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتا،عمران خان سب کو جھوٹا کہتے ہیں لیکن خود پر لگنےوالے الزام پر خاموش ہیں، جس لڑکی کو ساری دنیا ان کی بیٹی سمجھتی ہےاس پر وہ خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کا انصاف بھگت رہی ہے، 9اگست کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی کرپشن اور دھاندلی کو وائٹ پیپر کےذریعے سامنےلائیں گے،جس میں عوام کو بتائیں گے کہ انصاف کی بات کرنے والا خود کتنا کرپٹ ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عمران خان وفاق یا پنجاب حکومت کیا گرائیں گے ہم چاہیں تو 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن جائے۔ عمران خان 10 لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں ہم 20 لاکھ کارکن پشاور لے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں