جو حکومت اسلام آباد میں امن قائم نہیں کرسکتی وہ ملک میں کیسے کرے گی سراج الحق

خیبرپختونخوا میں حکومت کو ختم کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوگی،امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک August 02, 2014
حکومت ملک میں امن قائم کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام نظرآتی ہے،امیر جماعت اسلامی فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کیونکہ جو حکومت اسلام آباد میں امن قائم نہیں کرسکتی وہ ملک میں کیسے کرے گی۔

بنوں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی عوام کی امانت ہے اور صوبے میں حکومت کو ختم کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوگی جبکہ عوام بھی صوبائی اسمبلی توڑنے سے متعلق بیانات کو مثبت نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلانا حکومت کا غلط فیصلہ ہے کیوں کہ جو حکومت اسلام آباد میں امن قائم نہیں کرسکتی وہ ملک میں کیسے کرے گی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی،بلوچستان اور وزیرستان میں بھی امن نہیں لاسکی، وزیراعظم نوازشریف کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں امن قائم کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام نظرآتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے