کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات

اتوار کو اسلام آباد، پنڈی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 02, 2014
گزشتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں صدر میں 39،مسرور بیس 38،فیصل بیس15 اور ایئرپورٹ پر 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی،حیدرآباد اور میرپور خاص میں مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں صدر میں 39،مسرور بیس 38،فیصل بیس15 اور ایئرپورٹ پر 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں حیدرآباد،نواب شاہ اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں 40 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نواب شاہ اور میرپور خاص میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،ملتان،گوجرانوالہ،سرگودھا،بہاولپور اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے جبکہ ژوب،قلات،سبی،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں 35،کراچی،31، سکھر40، ملتان 38، لاہور کوئٹہ اور حیدرآباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں