کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا
فائنل میں محمد وسیم نے اپنے آسٹریلوی حریف کا جم کرمقابلہ کیا اور صرف ایک پوائنٹ سے طلائی تمغہ حاصل نہ کرپائے
کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے 52 کلو فلائی ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں آسٹریلوی باکسر نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ محمد وسیم چاندی کا تمغہ حاصل کرپائے۔
باکسنگ کے فائنل مقابلے میں محمد وسیم کا سامنا آسٹریلیا کے ایندرے مولینے سے ہوا جس میں انہوں نے اپنے حریف کا جم کر مقابلہ کیا تاہم آخری راؤنڈ میں وہ ایک پوائنٹ سے پیچھے رہ گئے اور فائنل مقابلہ ایندرے مولینے نے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے جیت کر طلائی تمغہ حاصل کرلیا جبکہ محمد وسیم چاندی کا تمغہ حاصل کر پائے۔
واضح رہے کہ اس چاندی کے تمغے کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے چاندی کے تمغوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جب کہ ایونٹ میں پاکستان اب تک کوئی طلائی تمغہ نہیں جیت پایا۔