سانحہ سی ویو پاک بحریہ نے سمندر میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا
آپریشن کمشنر کراچی شعیب صدیقی کے کہنے پر مکمل کیا گیا، ترجمان پاک بحریہ
لاہور:
پاک بحریہ نے کلفٹن کے ساحل پر ڈوبنے والے 38 افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد سمندر میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کلفٹن کے ساحل سی ویو پر ڈوبنے والے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جس میں پاک بحریہ کے غوطہ خوروں ،بوٹس اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی ہدایت کے بعد آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم پاک بحریہ حکومت کی اپیل پر ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے عید کے دوسرے روز کلفٹن کے ساحل پر نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو اداروں اور بحریہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں چار روز کے دوران 38 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے کئی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ اب بھی کئی افراد کے سمندر میں لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔