عمران خان کا اصل ایجنڈا انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ حکومت کا تختہ الٹنا ہے پرویزرشید

عمران خان تمام صوبائی اسمبلیاں توڑ کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک August 02, 2014
عمران خان تمام صوبائی اسمبلیاں توڑ کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،سینیٹر پرویز رشید، فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا اصل ایجنڈا انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا انتخابی اصلاحات نہیں ہے بلکہ ان کا اصل ایجنڈا جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا ہے اور عمران خان تمام صوبائی اسمبلیاں توڑ کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی تحریک انصاف کے چیرمین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان50 ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں سے تو مذاکرات کرسکتے ہیں لیکن وہ جمہوری اور آئینی حکومت سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بعض عناصر پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں جبکہ موجودہ حالات میں ملک کسی احتجاجی سیاست کا متحمل بھی نہیں ہوسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں