وزیرداخلہ چوہدری نثار نے عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی ترجمان وزارت داخلہ

چوہدری نثار کی بنی گالہ میں عمران خان سے خفیہ ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان وزارت داخلہ

وزارت داخلہ 14 اگست كے حوالے سے تحریک انصاف كی قیادت سے كوئی مذاكرات نہیں كر رہا، ترجمان فوٹو: فائل

وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی كی تحریک انصاف كے چیرمین عمران خان سے ملاقات كے حوالے سے خبروں كی تردید كردی۔


ترجمان وزارت داخلہ نے جاری بیان میں اس رپورٹ كو بھی بالكل بے بنیاد قرار دیا كہ وزیر داخلہ بنی گالہ میں عمران خان كی رہائش گاہ پر ان سے خفیہ ملاقات کے لئے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا كہ نہ تو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے 14 اگست كے لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان سے كوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی وزارت داخلہ اس حوالے سے تحریک انصاف كی قیادت سے كوئی مذاكرات کررہی ہے۔
Load Next Story