لاہور کے جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے نومولود بدل دیئے بچے کے والدین کا احتجاج

اسپتال انتظامیہ نے غلطی سے للیانی کی خاتون کا بیٹا توپانڈوکی کی رہائشی خاتون کوغلطی سے بیٹی کے بجائے بیٹا دے دیا


ویب ڈیسک August 03, 2014
واقعہ اسپتال کے عملے کی غلطی کے باعث پیش آیا، جنرل اسپتال انتظامیہ کا اعتراف فوٹو: فائل

جنرل اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر غلطی سے ایک خاتون کو بچے کی جگہ بچی دے دی جبکہ جس خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوئی تھی اسے بچہ دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال میں للیانی کی رہائشی خاتون کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا تاہم کچھ دیر بعد انتظامیہ نے اسے بچی دے دی۔ والدین کی جانب سے احتجاج پر پہلے تو اسپتال انتطامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون کو بچہ ہی دیا تھا اور ان ہی کی غلطی سے بچہ تبدیل ہوا ہے۔

والدین کی جانب سے شدید احتجاج کرنے پر اسپتال انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ کا جائزہ لیا تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور بتایا گیا کہ ان کا بیٹاغلطی سے پانڈوکی کی رہائشی خاتون کو دے دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے متعلقہ خاتون سے رابطے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں