کسی جماعت کے ارکان کےاستعفوں کی صورت میں ضمنی انتخابات کرائےجائینگےالیکشن کمیشن

خالی ہونےوالی نشست پر60 روز کےاندرضمنی انتخابات کرائےجائیں گے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 03, 2014
گزشتہ برس 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اہتمام کیا، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ اگر کسی جماعت کے ارکان اسمبلی نے استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائےجائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت خالی قرار دی گئی نشستوں پر 60 روز میں انتخابات کے انعقاد کے پابند ہیں۔ گزشتہ برس الیکشن کمیشن نے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اہتمام کیا۔ اگر کسی جماعت کے ارکان نے استعفیٰ دیا تو قانون کے مطابق ان نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 4 اگست کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں کے آشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں