پاکستان کو پڑھی لکھی قیادت کے فقدان کا سامنا ہےحیدر عباس رضوی

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کو پڑھی لکھی قیادت کے فقدان کا سامنا ہے


Express Desk September 24, 2012
الطاف حسین نے 34 سال قبل جو پودالگایا تھا اس کے ثمرات آج قوم کو میسر آرہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

ISLAMABAD: متحدہ قو می موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر برائے قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے کہا ہے جولوگ اپنی منزل کا تعین کرکے اس کو حاصل کرنے کی جستجو میں لگ جاتے ہیں وہ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اورملک و قوم کے لیے فخر کا باعث بنتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت میڈیکل کالجزاورجامعات میںداخلے کے خواہش مندطلبہ وطالبات کیلیے منعقدہ 13ویں ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے چیئر مین عبدالوہاب و اراکین مرکزی کابینہ، یونٹس و سیکٹرز کے ذمے داران و سیکڑوں کی تعداد میں موجود طلبہ و طالبات اور انکے والدین بھی موجود تھے،حیدر عباس رضوی نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کو پڑھی لکھی قیادت کے فقدان کا سامنا ہے ،جس کی وجہ طلبا یونینز پر لگائی جانے والی پابندی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان پر غیر تعلیم یافتہ وڈیرانہ و حاکمانہ سوچ رکھنے والا طبقہ قابض ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھیں انتہائی خوشی ہے کہ جو پودا بانی و قائد تحریک الطاف حسین نے 34 سال قبل لگایا تھا اس کے ثمرات آج ملک و قوم کو میسر آرہے ہیں،انھوں نے اے پی ایم ایس او کے ذمے داران و کارکنان کو ماڈل پری انٹر ی ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ،ٹیسٹ میں1500طلبہ و طالبات نے شرکت کی،یاد رہے کہ 30ستمبرکو صادقین لان میں ہی اے پی ایم ایس او کے تحت انجینئرنگ کالجز و جامعات میں داخلے کے خواہش مند طلبا کیلیے ماڈل پری انٹری ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں