احتجاج بنیادی حق ہے لیکن سسٹم ڈی ریل نہیں ہونا چاہیئے خورشید شاہ

حکومت بتائے اسلام آباد میں فوج بلانے کا فیصلہ اپوزیشن کے احتجاج کے خوف سے کیا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک August 03, 2014
وزیراعظم کا سعودی عرب جا کر فلسطین کےمسئلے پر بات نہ کرنا افسوس کی بات ہے، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے لیکن احتجاج کے نتیجے میں سسٹم ڈی ریل نہیں ہونا چاہیئے۔


گجرات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کی کوئی ضرورت نہیں تھی، سب جماعتوں کو بلا کر اسلام آباد میں فوج بلانے کے معاملے پر اعتماد میں لینا چاہئے تھا، حکومت بتائے کہ آرٹیکل 245 کا نفاذ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے خوف سے کیا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن جماعت کہنا درست نہیں، پی پی حقیقی اپوزیشن جماعت ہے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔


غزہ میں اسرائیلی بربریت اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت قابل مذمت ہے جب کہ وزیراعظم کا سعودی عرب جا کر فلسطین کے مسئلے پر بات نہ کرنا افسوس کی بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں