ایل این جی درآمد پیشکشوں کا جائزہ آئندہ ہفتے لیا جائے گا

4کھرب مکعب فٹ ایل این جی امپورٹ کرنے کیلیے 12کمپنیوں نے ٹینڈرجمع کرائے تھے


Numainda Express August 04, 2014
ابتدا میں 2 کھرب مکعب فٹ کی آئندہ سال جون تک درآمد شروع، ایک سال بعد دگنی کردی جائیگی۔ فوٹو: فائل

ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وزارت پٹرولیم اور پی ایس او کے حکام آئندہ ہفتے قطر سے یومیہ چار کھرب مکعب فٹ ایل این جی کی در آمد کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروانے والی آئل کمپنیوں کی پیشکشوں کا جائزہ لیں گے۔

اس ضمن میں حکام نے بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کی طرف سے عید سے قبل ٹینڈرز جمع کرائے گئے تھے۔ وزارت پٹرولیم اور پی ایس او کے حکام جس کمپنی کی طرف سے بہتر پیشکش کی جائے گی، اس کی منظوری دیں گے۔ جس کے بعد ملک میں ایل این جی کی درآمد کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ ابتدائی طور پر دو کھرب مکعب فٹ ایل این جی درآمد ہو گی جو کہ جون 2015 تک متوقع ہے۔

وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق یومیہ چار کھرب مکعب فٹ ایل این جی کی درآمد کے لیے پی ایس او نے جو ٹینڈر جاری کیا تھا، اس میں شیل، برٹش پٹرولیم اور مٹسوبشی سمیت 12 آئل کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر قطر سے دو کھرب مکعب فٹ ایل این جی درآمد کی جائے گی۔ پورٹ قاسم پر اینگرو انرجی کمپنی کی طرف سے زیر تعمیر ایل این جی ٹرمینل کی گنجائش دو کھرب مکعب فٹ ہے جبکہ سال بعد اس کی استعداد بڑھا کر دوگنا کر دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں