پولیس ٹریننگ سینٹرمیں زہریلا کھانا کھانےسےکئی پولیس اہلکاربے ہوش

بے ہوش پولیس اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


ویب ڈیسک September 23, 2012
پولیس اہلکاروں نے نیشنل ہائی وے پراحتجاج کیا اورگاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا جس کے بعد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ فوٹو: ایکسپریس

رزاق آبادمیں پولیس ٹریننگ سینٹرمیں زہریلاکھاناکھانےسے 200 سے زائد پولیس اہلکاروں کی طبیعت بگڑ گئی اور ان میں سے کئی بے ہوش ہو گئے.


پولیس ٹریننگ سینٹر میں تین سو زیر تربیت پولیس اہلکاروں کورات کےکھانے میں انڈہ چنےدیئے گئے تھے جسے کھانے کے بعد ان کی طبیت بگڑ گئی، بے ہوش پولیس اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعےکے بعد مشتعل پولیس اہلکاروں نے نیشنل ہائی وے پراحتجاج کیا اورگاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا جس کے بعد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

آئی جی سندھ فیاض لغاری کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر کے ان چارج کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کی ایک تحقیقاتی ٹيم نے کھانے کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا ہے۔

اس سے قبل ایکسپریس نیوز کے کے نمائندے نے بتایا تھا کہ زہریلا کھانا کھانے سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں